ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / گرو نانک دیو کی روحانیت اور انسانیت کی راہ سماجی ہم آہنگی کی مثال: نائیڈو

گرو نانک دیو کی روحانیت اور انسانیت کی راہ سماجی ہم آہنگی کی مثال: نائیڈو

Tue, 12 Nov 2019 18:57:15    S.O. News Service

نئی دہلی، 12 نومبر (آئی این ایس انڈیا)نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے منگل کو سکھ مذہب کے بانی گرو نانک دیو کی تعلیمات کو سماجی ہم آہنگی کا عقیدہ بتاتے ہوئے ہم وطنوں سے ان کی پیروی کرنے کی اپیل کی ہے۔گرپرو کے طور پر آج منائی جا رہی گرو نانک جینتی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے نائیڈو نے کہاکہ گرو نانک دیو جی کی 550 ویں یوم پیدائش کے اس مبارک موقع پر دنیا کے  جمہوری روحانی گرو کی عقیدت میں سلام پیش کرتا ہوں۔گرو نانک دیو جی نے انسانیت کو امن، روحانیت، ہمدردی، مساوات اور رواداری کی راہ دکھایا۔انہوں نے ٹویٹ کر کہاکہ گرو نانک دیو جی نے عام عوام کے لئے بھی روحانیت کے باطنی اسرار کو آسان زبان میں قابل حصول بنایا۔ گرو نانک کی تعلیمات کا ذکر کرتے ہوئے نائیڈو نے کہاکہ گرو نانک دیو جی نے خدمت، رواداری اور مساوات کو زندگی کی بنیاد بنانے کی تعلیم دی۔انہوں نے مذہب، ذات، علاقے اور صنفی اختلاف سے اوپر اٹھ کر، لوگوں کو ’نام جپو، کیرت کرو، وند چھکو‘ کا امر منتر دیا۔ نائب صدر نے ہم وطنوں سے اپیل کی کہ اس موقع پر ہم سب گرو نانک دیو جی کے دکھائے روحانیت اور انسانیت کے راستہ کی پیروی اور معاشرے میں امن،خدمت اور سکون کو یقینی بنائیں۔


Share: